15 جون 2016 - 13:29
یمن پر سعودی جنگی طیاروں کی جارحیت کا سلسلہ جاری

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی جارحیت کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی جارحیت کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔

سعودی جنگی طیاروں نے بدھ کو شمالی یمن کے صوبہ الجوف کے علاقے ناحیۃ المصلوب پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیل دستیاب نہیں ہو سکی ہے۔

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے علاقے الحدیدہ کے اوپر بھی پرواز کی اور ساؤنڈ بیریئر توڑ کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔

دوسری طرف سعودی اتحاد کے فوجیوں نے صوبہ تعز کے بازار الشقرہ پر گولہ باری کی ہے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کی ایک جنگی کشتی نے غلطی سے متحدہ عرب امارات کے ایک اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا یہ جنگی ہیلی کاپٹر یمن کے صوبہ لحج اور عدن کے درمیان واقع رائس عمران نامی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر اتوار کو اور ایک پیر کو یمن میں گرکر تباہ ہو چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲